۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان

حوزہ/ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا مؤقف وہی ہے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اس کو بھی تسلیم نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت،اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے او آئی سی کے کردار پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے او آئی سی کے ان ممبران جنہوں نے حالیہ اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے خلاف فوری  طورپر اس کو تسلیم کرنے کے غیر انسانی اور غیر اسلامی اور ظالم فیصلے کو واپس لیں  انھوں نے کہا ہے کہ او آئی سی ہنگامی اجلاس میں دنیا کو اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ،  مسجد اقصیٰ پر حملہ اور  مقدس مقامات کی بے حرمی پر دنیا کے ڈیڑھ ارب  مسلمانوں کو عملی طورپر اسرائیلی دہشتگردی کے  خلاف  اٹھ کھڑے ہونا چاہئے ۔

انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی کے حوالے سے ہمارا مؤقف ناقابل تبدیل ہے، ہمارا مؤقف وہی ہے جو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اس کو بھی تسلیم نہیں کرے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .